HOME|MEDIA GALLERY|PICTURES|ABOUT US
Ramadan 2013
عزیز بہنوں اور بھائیوں السلام علیکم!

کھاناگھر کی انتظامیہ آپ سب کو رمضان کی دلی مبارکباد پیش کرتی ہے۔ کھانا گھر نے گزشتہ دس سال سے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس مقدس ماہِ مبارک میں راشن کی تقسیم، روزہ افطار، غریب بچوں، بزرگوں، یتیموں اور بیواؤں کے عید کے کپڑوں کی تقسیم کا عمل جاری رکھا ہے۔ اس عمل کی ترسیل میں آپ جیسے ہمدرد اور درمند ساتھیو کی حوصلہ افزائی ہر قدم پر ہمارے ساتھ رہی۔ آپ ہی کے دئیے ہوئے حوصلہ نے اِس سال بھی ہمیں پھر اس کارِ خیر کے لئے پُر عزم کر دیا ہے۔

پاکستان میں غربت، بے روز گاری اور مہنگائی گزشتہ سالوں کے مقابلے میں انتہا سے زیادہ بڑھتی جا رہی ہے۔ اس قسم کے ابتر معاشی حالات، بے روزگاری، غربت اور مہنگائی سے متاثرہ افراد کے لئے دو وقت کے کھانے کا حصول ممکن بنانے میں بر سرِ پیکار کھانا گھر آج بھی صرف تین روپے میں کھانا مہیا کر رہا ہے۔ ساتھ ساتھ ماہِ رمضان کے مبارک مہینہ میں بالخصوص ایک ہزار سے زائد خاندانوں کو راشن کی تقسیم، روزانہ کئی سو افراد کو روزہ افطار کروانا اور آخری عشرے میں سو سے زائد خاندانوں کو عید کے لئے کپڑوں کی تقسیم کا عمل بھی کھانا گھر کے باقاعدہ پروگرام کا حصہ ہے۔

اللہ کے فضل و کرم سے اس سال بھی آپ سب کا بھر پور تعاون یقیناً کھانا گھر کے ساتھ رہے گا۔ اس سال کا رمضان راشن پیکج تقریبا تین ہزار کا ہے جس کی ترتیب درج زیل ہے۔

کھانا گھر کے اس کارِخیر میں آپ سب ہمارے ہم قدم ہو جائیے۔

آپ کے تعاون کی طلبگار
پروین سعید
منتظم کھانا گھر

+923009212136
[email protected]

Dear Sisters and Brothers, May peace be with all of you !

KhanaGhar’s administration offers Ramadan greetings to all of you. Like the past ten years in the blessed month of Ramadan, we are continuing our tradition of ration distribution, daily iftar and distribution of Eid cloths to the poor children, the elderly, the orphans and widows. We are always able to achieve this with the encouragements of compassionate and kindhearted people like you. And it is because of your support that we are determined to do it yet again this year.

Poverty, unemployment and inflation have broken all previous records in Pakistan. In such deteriorated economic conditions, KhanaGhar is devoted in its mission to provide two meals a day to the unemployed, poor and inflation-affected people in just 3 rupees. In addition to that, especially in the month of Ramadan distribution of ration to more than thousand families, iftaar for hundreds of people on daily basis, and in the last ten days of Ramadan distribution of Eid cloths to more than hundred families is also a part of KhanaGhar’s regular program.

By the grace of Almighty, we are hopeful that even this year we will be able to achieve our targets and your immense support will remain with us. Following is the Ramadan package for this year, that costs around 3000 Rs.

Join our hands in eliminating poverty and hunger!

Waiting for your support
Parveen Saeed
Administrator of KhanaGhar

+923009212136
[email protected]

Flour 10 kg ۱۰ کلو آٹا Rs. 370
Suger 03 kg ۳ کلو چینی Rs. 156
Rice 05 kg ۵ کلو چاول Rs. 400
Cooking oil 03 kg ۳ کلو تیل Rs. 510
Ghee 03 kg ۳ کلو گھی Rs. 450
Gram flour 02 kg ۲ کلو بیسن Rs. 150
Chickpeas 02 kg ۲ کلو چنے Rs. 160
Red Lentil 01 kg ۱ کلو مسور کی دال Rs. 100
Yellow Lentil 01 kg ۱ کلو مونگ کی دال Rs. 120
Rooh Afza 01 bottle ۱ بوتل روح آفزا Rs. 140
Milk powder خشک دودھ Rs. 150
Tapal tea ٹبال چائے Rs. 130
Seviyan سوایاں Rs. 20
Spices مصالحہ جات Rs. 154



Thank you !




2 Comments
  1. fayyaz says:

    salam,
    please let me know how can i contribute financially.
    thanks.

  2. admin says:

    Dear Fayyaz,
    You can donate via bank transfer, our bank details are available on the website.
    Please see the About Us section http://www.khanaghar.org/?page_id=2

    Thank you!

Leave a Comment

لَن تَنَالُوا الْبِرَّ حَتَی تُنفِقُوا مِمَّا تُحِبُّونَ وَمَا تُنفِقُوا مِن شَيْءٍ فَإِنَّ اللَّهَ بِهِ عَلِيمٌ

By no means shall you attain to righteousness until you spend (benevolently) out of what you love; and whatever thing you spend, Allah surely knows it.


جب تک تم ان چیزوں میں سے جو تمھیں عزیز ہیں (راہِ خدا میں) صرف نہ کرو گے کبھی نیکی حاصل نہ کر سکو گے اور جو چیز تم صرف کرو گے خدا اس کو جانتا ہے